علیم خان کی آڈیو لیک، وزیر اعظم، خاتونِ اول اور فرح خان پر سنگین الزامات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیم خان کی آڈیو لیک، وزیر اعظم، خاتونِ اول اور فرح خان پر سنگین الزامات
علیم خان کی آڈیو لیک، وزیر اعظم، خاتونِ اول اور فرح خان پر سنگین الزامات

لاہور: تحریکِ انصاف پنجاب کے سینئر ناراض رہنما علیم خان کی آڈیو لیک ہو گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان، خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور فرح خان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ علیم خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی تک رشوت فرح خان کے ذریعے پہنچتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر علیم خان کی لیک آڈیو زیرِ گردش ہے جس میں سابق سینئر وزیرِ پنجاب علیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فرح بی بی کے ذریعے رشوت لی گئی۔ ملک ریاض کی جانب سے خاتونِ اول کو سیٹ بھیجے جاتے تھے۔

پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان نے کہا کہ جنرل عاصم کو اس بات پر نکالا گیا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کے گھر میں ملک ریاض کی طرف سے رشوت کا سیٹ آیا ہے جس پر جنرل عاصم کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

سابق وزیر علیم خان نے کہا کہ جنرل عاصم کو کہا گیا کہ آپ اپنی حدود عبور کر رہے ہیں۔ جنرل عاصم سے پوچھئے یہ بات درست ہے یا نہیں۔ وہ جو توشہ خانے کی گھڑیاں آئی تھیں، ان کو بیچنے سے جو رقم ملی تھی، وہ بھی خاتونِ اول نے وصول کی۔

علیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم توشہ خانے کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں۔ عثمان بزدار نے رشوت کا پیسہ وصول کیا، وہ کہاں گیا؟ فرح خان کون تھی؟ مجھ سے زیادہ وقت کسی نے نہیں گزارا، مجھے پتہ ہے کیا ہورہا تھا۔ 

 

Related Posts