پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری کھیل آج ہوگا، اس حوالے سے دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں کل تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن بھی کیا۔

گزشتہ کل افطاری کے بعد دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے لیے پہنچیں اور دونوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کا بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

مزید برآں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے تاہم دونوں کھلاڑی فٹ ہونے پر آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں فائنل الیون کیلئے چند چہرے بدلیں گے بعدازاں اس حوالے سے حتمی اعلان ٹاس سے پہلے ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 12 اور آسٹریلیا کو 10 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے سب سے زیادہ 317 اور آسٹریلوی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے 327 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں۔

آخری بار دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور پھرفائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Posts