عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں، مہیش بھٹ کیا کہتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں، مہیش بھٹ کیا کہتے ہیں؟
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں، مہیش بھٹ کیا کہتے ہیں؟

بالی ووڈ کی دلکش جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں کچھ عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم اس بارے میں مہیش بھٹ نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے اس قسم کی تمام خبروں کی واضح طور پر تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا، یہ چیزیں تو کافی عرصے سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوریا کی مشہور سیلیبرٹی جوڑی رشتہ ازدواج میں بندھ گئی

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے پھیلی ہوئی ہیں بعدازاں اس حوالے سے رنبیر کپور نے کہا تھا کہ مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ عالیہ اور میرا جلد شادی کرنے کا ارادہ ہے، ہاں تو ہم جلد شادی کریں گے۔

مزید برآں اس بارے میں رنبیر کپور کی پھپھو نے بتایا تھا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم لوگوں نے کوئی تیاری نہیں کی تو شادی اتنی جلدی کیسے ہوسکتی ہے؟

Related Posts