ریحام خان کی شوبز ستاروں پر تنقید، منیب بٹ مقابلے میں آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریحام خان کی شوبز ستاروں پر تنقید، منیب بٹ مقابلہ کرنے آگئے
ریحام خان کی شوبز ستاروں پر تنقید، منیب بٹ مقابلہ کرنے آگئے

وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیانات دینے پر ریحام خان نے شوبز ستاروں پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں پاکستانی اداکار منیب بٹ نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے کہ وہ اداکار جن کی ہم ان آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بے شرمی کے ساتھ اس فاشت اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکار منیب بٹ نے جوابی ٹوئٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ ریحام خان نے اپنی فلم ‘جانان’ کیلئے کس طرح بھاری سرپایہ کاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے تو عمران خان کا نام استعمال کرتے ہوئے فلم میں استعمال ہونے والے فرنیچر تک کہ پیسے بھی نہیں دیے تھے لہذا ہمیں سکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فنکاروں کو اُن سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ول اسمتھ کا تھپڑ، کراس راک کے کامیڈی پروگرام کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

مزید برآں وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی تھی کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام ہی کرتے رہیں، اس سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں۔

Related Posts