دنیا بھر میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک لائبریری نامی نئے اِن ایپ کریئشن ٹول کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے کمپنی بھی بہت زیادہ پرُ امید ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ نئے فیچر سے تخلیق کاروں کے لیے ٹرینڈ میں شریک ہونے کے لیے اور انٹرٹینمینٹ مواد تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ابتداء میں اس لائبریری میں GIPHY کا مخصوص کانٹینٹ ہوگا جس میں آوازوں کے ساتھ جِف، جن کو GIPHY کلپس کہا جاتا ہے، کا مجموعہ ہوگا۔
ٹاک ٹاک کا نئے فیچر کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس بات کی اُمید کی جارہی ہے کہ لائبریری میں مزید کانٹینٹ ذرائع، آڈیو اور ساؤنڈز، ٹیکسٹ ٹیمپلیٹ اور دیگر ٹِک ٹاک کریئٹر کانٹینٹ شامل کیے جائیں گے تاہم کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ ان تمام چیزوں کے لیے مستقبل میں کن کے ساتھ شراکت قائم کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سال 2019 میں بطور GIPHY ویڈیو کے لانچ ہونے والے، GIPHY کلپس آج ٹی وی اور مووی اسٹوڈیوس، گیم میکرز، ریکارڈ لیبلز، اسپورٹس لیگ، نیوز میڈیا اور دیگر کے لیے لائسنس شدہ کانٹینٹ شیئر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام کرنا شروع کردیا