وزارتِ اعلیٰ کا پکا وعدہ، چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم کے حق میں سرگرم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ اعلیٰ کا پکا وعدہ، چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم کے حق میں سرگرم
وزارتِ اعلیٰ کا پکا وعدہ، چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم کے حق میں سرگرم

اسلام آباد: وزیر اعظم کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کا پکا وعدہ کیے جانے کے بعد سے ق لیگ کے مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف اور وزیر اعظم کے حق میں سرگرم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین اور قومی اسمبلی کے منحرف اراکین سے رابطے کرکے مبینہ طور پر انہیں تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کا معاہدہ، اعلان آج کیا جائے گا

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نیا وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی اتحاد کا ہوگا جبکہ وزیر اعظم عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے چیلنج میں سرخرو ہوں گے۔ حکمران اتحاد اپنے دونوں اہداف پورے کرے گا۔

ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ میں مریم نواز گروپ ق لیگ کو کچھ بھی دینا نہیں چاہتا جبکہ ہمیں 5 نشستوں والی پارٹی کہا گیا۔ ہمارے ذرائع کہتے ہیں کہ اگر ہم نے اپوزیشن سے ہاتھ ملایا تو 4 ماہ سے زیادہ حکمرانی نہیں کرسکیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم ترین گروپ کے اراکین سے بات کرچکے ہیں جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمایت کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہلے ہی استعفیٰ دے کر خود کو پی ٹی آئی کا سپاہی قرار دے چکے ہیں۔ 

Related Posts