اپوزیشن نے عدم اعتماد پر حکمت عملی کیلئے پارلیمانی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن نے پارلیمانی ارکان کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد :اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے پارلیمانی اراکین کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کے متوقع احتجاج پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

قبل ازیں جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس، وزیر اعظم کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب پیش ہوگی؟

ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر مشترکہ اپوزیشن رہنماوں نے مشاورت کی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے 162 میں سے 161 ارکان کو اسمبلی اجلاس میں لانے کی ذمہ داری مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پر ہوگی جبکہ اپوزیشن کے ایک رکن علی وزیر جیل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیر کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کوئی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے علی وزیر کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کرے گی۔

Related Posts