اسلام آباد: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چول وفاقی وزراء دھمکیاں دے رہے ہیں، میں ان کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ان کی نیازی سلطنت اور نیازی حکومت کا خاتمہ ہورہا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ اتنا کرنا کہ تم کل سہہ سکو، وہ کرنا جو کل تم برداشت کرسکو،اگر تم نے کسی ممبر کے ساتھ زبر دستی کرنے کی کوشش کی، تو شرافت کا لبادہ اور قسم ہم نے بھی نہیں کھائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے مطابق سندھ ہاؤس میں ان کے 24 ارکان ہیں لیکن میں اس میں تصدیق کردوں کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد 24 نہیں بلکہ اس سے کہی زیادہ ہیں۔
صرف سندھ ہاؤس ہی نہیں بہت سے ارکان جو ان سے ناراض ہیں وہ دیگر مختلف مقامات پر ہیں اور اپنی مرضی سے ٹھہرے ہوئے ہیں۔ کچھ ان چول وزراء کے دائیں بائیں موجود ہیں۔
اگر پنجاب پولیس نے وزیر اعظم کی ایما پر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کی ایف آئی آر وزیر اعظم، ان کے چول وزراء اور اسلام آباد پولیس کے خلاف دائر ہوگی۔جو سرکاری اہلکار، جو سرکاری ادارہ،جو سرکاری افسر اس نالائق، نااہل اور جاہل حکومت کے غیر قانونی فیصلے پر عمل کرے گا، کل کو کارروائی اس کے خلاف ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دن گنے جاچکیں ہیں، یہ حکومت چلے جائے گی اور ان افسروں کا فرض اور ان کے حلف کا حصہ ہے کہ وہ حکومت کے کسی غیر قانونی احکامات کو حکم کو، ہدایات کو فالو نہیں کریں گے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو پھر اس کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت اور ان کے چند چول وزیروں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کچھ ارکان اسمبلی کو جبری طور پر رکھا گیا ہے۔
یہ تاثر دیا گیا کہ ان ارکان کو سندھ ہاؤس میں کروڑوں روپے دئیے جارہے ہیں اور سندھ ہاؤس میں خدانخواستہ ایسی کوئی ایکٹیویٹیز ہورہی ہیں جو اس ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ارکان قومی اسمبلی کے رہنے کی وجہ گذشتہ دنوں میں پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز پر چڑھائی، دو ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنا، سینیٹر کے ساتھ بدتمیزی اور بعد ازاں پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے وہ ارکان جو اب عمران نیازی کے ساتھ نہیں ہیں ان کے خلاف اینٹی کرپشن کو ہدایات دینا کہ ان کے خلاف کیسز بنائے جائیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان سندھ میں گورنر راج لگادیں، وزیر داخلہ شیخ رشید