نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے صنعتی ایریا کو خوبصورت بنانے کے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں نکاٹی، ڈی ایم سی اور جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے اشتراک سے ابتدائی طور پر سیکٹر16بی میں پارک اور صبا چورنگی کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
تقریب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین مولانا بشیر فاروقی، جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عرفان واحد، نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی طحہ سلیم، نکاٹی کے سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، صادق محمد، سید طارق رشید، اختر اسماعیل، شوکت اسماعیل، نسیم اختر، ناصر درویش، شاہد انصاری، یونس خمیسانی، افتخار ملک، محمود رنگون والا، فاروق کھاٹورا، فیصل شابو، سید ناصر علی، یاسر علی، شہزاد الہیٰ، کاشف غوری، سجاد عزیز، مدثرسعید کے علاوہ تاجر وصنعتکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین مولانا بشیر فاروقی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور خصوصی دعا کرائی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا کو خوبصورت بنانے کا آغاز خوش آئند ہے اور جی ایف ایس بلڈرز، نکاٹی، ڈی ایم سی کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے معیشت کے استحکام اور روزگار کی فراہمی میں صنعتکار برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر اور صنعتکار برادری آگے آئے اور زیادہ سے زیادہ صنعتیں قائم کرے تاکہ کوئی بے روزگار نہ رہے۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے کہا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کا برا حال ہے اور ہم شہرِ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور روشنیوں کے شہر کی خوبصورتی دوبالا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں اب غیر مقامی افراد موبائل فروخت نہیں کرسکیں گے