وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو صوبے کے اندر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم عمران خان دورے کیلئے لاہور پہنچ گئے

انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے  کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔

Related Posts