فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آج رات متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آج رات متوقع
فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آج رات متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مولانا فضل الرحمان کی  آج رات سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس کے دوران آزادی مارچ کے معاملات اور ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سروسز ہسپتال میں ہونے والی  ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: میڈیا اینکرز پر پابندی: لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا حکام کو طلب کر لیا

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سابق وزیر اعظم کو 2 ماہ کی ضمانت پر رہائی کی مبارکباد پیش کریں گے جبکہ حکومت سے رابطوں کے حوالے سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے جس کے دوران حکومت کے خلاف اپوزیشن کے متحدہ احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےلیگی کارکنان سے اپیل کی کہ  تاحیات قائد  نواز شریف کی ضمانت کا جشن نہ منائیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میں ن لیگ کے تمام کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت ہونے پر مٹھائیاں تقسیم نہ کریں بلکہ ان کے لیے دُعائیں کریں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ کے کارکنان نواز شریف کی ضمانت کا جشن نہ منائیں۔شہباز شریف

Related Posts