لاہورمیں گھر سے لیڈی ڈاکٹر، جوان بیٹے اور بیٹیوں سمیت4افراد کی لاشیں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہورمیں گھر سے لیڈی ڈاکٹر، جوان بیٹے اور بیٹیوں سمیت4افراد کی لاشیں برآمد
لاہورمیں گھر سے لیڈی ڈاکٹر، جوان بیٹے اور بیٹیوں سمیت4افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں ایک گھر سے لیڈی ڈاکٹر اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں جواں سال بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی برآمدگی کا واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ناہید اور ان کے 3 بچوں کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی اور ٹارگٹ کلنگ محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

کاہنہ کی رہائشی 45 سالہ ڈاکٹر ناہید، ان کا 20 سالہ بیٹا تیمور، 15 سالہ اور 9 سالہ بیٹیاں ماہ نور اور فاطمہ کے قتل کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

انسپکٹر جنرل، پنجاب راؤ سردار نے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے لاہور پولیس کو اندوہناک قتل کی ہر زاوئیے سے تحقیقات کا حکم دیا۔ واقعے کی انکوائری جلد مکمل کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔اس سے قبل امتحان دینے کے لیے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی،پولیس نے لاپتہ ہونے والی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

گزشتہ روز تک کی اطلاعات کے مطابق اغواء کے 4 روز گزرنے کے باوجود تاحال مغویہ کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔تھانہ ملت پارک نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

Related Posts