کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پچھلی تین حکومتوں کے مناسبت سے مہنگائی سب سے زیادہ ہے، یہ ذہنیت پاکستان پر مسلط رہی تو پاکستان کو نقصان ہوگا اس ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ملک کے حالات پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ سیالکوٹ واقع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی حکومت کے وزیر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، اس کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ ذہنیت پاکستان پر مسلط رہی تو پاکستان کو نقصان ہوگا اس ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔ ایک غیر ملکی کو بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 126 دن کا دھرنا دیا وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس لہراتے تھے۔ آج کی بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران نیازی دیکھ لے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عوام کی 85.9 فیصد اکثریت نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 66.8 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی احتساب مہم یک طرفہ ہے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بغیر جرم ثابت ہونے کے خورشید شاہ کو دو برس سے زیادہ جیل میں رکھا گیا ہے۔
820 ارب جو احتساب کے ذریعے ریکور کیے ہیں اس کا حکومت حساب دے، نیب نے آج تک 821 ارب روپے کے بارے میں نہیں بتایا۔ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ تازہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو سمجھتے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرول بحران سےہواکس کوفائدہ ،اہم بات سامنےآگئی،جیالوں کانیاپلان کیاہوگا؟