پنجاب سے 9 دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر پنجاب بھر میں کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی، غازی فورس، داعش اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹس برآمد کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Related Posts