معروف بھارتی فنکارائیں کون کون سے کاروبار سے منسلک ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارت میں بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف اداکارائیں بہترین اداکارہ ہونے کے علاوہ کامیاب کاروبار بھی کررہی ہیں۔

جس سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار کاروبار سے منسلک ہیں اسی طرح اداکارائیں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، بلکہ فلم انڈسٹری کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی وافر آمدنی حاصل کررہی ہیں۔

معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں ’سونا‘ کے نام سے ایک ریستوران ہے جو کافی مقبول ہے، اس کے علاوہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن ’بمبل‘ کی بانی بھی ہیں۔جبکہ ان کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس اور ہیئر کیئر لائن(بیوٹی سلون) بھی ہے۔

کترینا کیف جو کسی تعارف کی محتاج نہیں کامیاب اداکارہ ہونے سمیت کاروباری خاتون بھی ہیں۔ان کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔

مہیش بھٹ کی صاحبزادی اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے چھوٹی سی عمر ہی میں بطور مشہور اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کا بھی اعزاز ا پنے نام کیا ہے۔اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

بالی ووڈ کا جانا پہچانا نام دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں۔جبکہ ایک کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے۔

معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑانے اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے، ملائیکہ اروڑا فٹنس جم کی مالک ہونے کے ساتھ ای کامرس سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔

معروف اداکارہ سماتھا رُتھ پربھو کا اپنا ایک مشہور کلوتھنگ برانڈ ’ساکی‘ ہے۔اس کے علاوہ بھی اداکارہ تلنگانا حکومت کے ساتھ مل کر مقامی اشیا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

بالی ووڈ کی فلموں کی شان شلپا شیٹھی بھارتی شہر ممبئی میں متعدد ریستوران، اسپا اور بیوٹی سلونز کی مالکن ہیں، شلپا شیٹھی آئی پی ایل ٹیم ’راجھستان رائلز‘ سے بھی منسلک ہیں۔

مزید پڑھیں: والدہ کو تاحال بہن کی موت کا نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کا انکشاف

بھارتی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آئی پی ایل اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کی شریک مالک ہونے کے ساتھ ایک کامیاب پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔