ڈکیتوں کاشوہراور بچوں کے سامنے خاتون کا گینگ ریپ، سنسنی خیز انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

7men allegedly gang-rape Faisalabad woman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: ڈکیت گروہ نے شوہر، دیور اور بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی کرکے کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس کا مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے سے انکار، ملزمان کی گرفتاری پر بھانڈا پھوٹ گیا۔

چار ماہ قبل فیصل آباد میںمسلح افراد نے گاڑی سڑک پر روک کر خاندان کو اغوا کیا اور پھر ڈیرے پر لے جاکرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے متاثرہ خاندان سے گاڑی، زیورات، نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیے ،متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا لیکن فیصل آباد کی تھانہ سٹی پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کے عادی 16 سالہ نوجوان کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نے ان کے شوہر اور دیور کو باندھ دیا، بچوں کو گاڑی کی سیٹوں کے نیچے گھسا دیا، انہیں ہراساں کیا اور بالیاں نوچیں۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک کے بعد دوسرا ملزم گاڑی میں آتا رہا، پھر ایک کمرے میں لے جاکر بے ہوش کر دیا اور زیادتی کی گئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جب وہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی منتیں کر رہی تھیں تو وہ انہیں جھوٹا قرار دے کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے رہے تاہم بھانڈا 4 ماہ بعد اس وقت پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئے اور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔

دوسری جانب پولیس کہنا ہےکہ 7رکنی ڈاکو گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، اس گینگ نے متاثرہ خاتون کے گھر ڈکیتی کی اور متاثرہ فیملی نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس کو ڈکیتی اور زیادتی سے متعلق بتایا تھا لیکن پولیس نے میڈیکل کرایا اور نہ زیادتی کی دفعہ لگائی۔

Related Posts