50 ہزار اسکالر شپ کارڈز کا اعلان، نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی اور ٹیکنیکل تربیت کا موقع

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل اسکلز کے فروغ کا بڑا پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 50 ہزار اسکالر شپ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہنرمند پنجاب ایڈوانسڈ آئی ٹی اور تکنیکی تربیتی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد انہیں روزگار اور فری لانسنگ کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔

پروگرام کے لیے 15 سے 50 سال عمر کے پاکستانی شہری درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے۔

اسکالر شپ پروگرام کے تحت 50 ہزار کارڈز میں سے 25 ہزار پنجاب جبکہ باقی 25 ہزار آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

میرٹ کے مطابق کامیاب امیدواروں کے لیے مختلف انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ فائنل ایویلیوایشن ٹیسٹ میں 85 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار فیس ری ایمبرسمنٹ کے اہل ہوں گے، جبکہ 86 سے 88 فیصد نمبر لینے والوں کو سولر پینل، 89 سے 91 فیصد پر کروم بک، 92 سے 94 فیصد پر لیپ ٹاپ اور 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والوں کو ای بائیک دی جائے گی۔

تربیتی پروگرام میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ای کامرس، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنس، فری لانسنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ایپ ڈویلپمنٹ اور یوٹیوب مونیٹائزیشن سمیت 30 سے زائد شعبوں کے کورسز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ، شوپی فائی، دراز بزنس، ورڈپریس، ری ایکٹ، نوڈ جے ایس، MERN اسٹیک، پی ایچ پی لاراول، پائتھن پروگرامنگ، مشین لرننگ، SEO، گوگل ایڈز، IELTS پریپریشن، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، ڈیجیٹل ایمبرائیڈری اور پینیٹریشن ٹیسٹنگ جیسے جدید کورسز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

Related Posts