ہری پور: 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کنویں سے برآمد، 5ملزمان کی شناخت ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Minor girl killed
(فوٹو: وی نیوز)

ہری پور میں رواں ماہ لاپتہ ہونے والی 5سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، جس کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی۔ 5 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ بچی کو سپردِ خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 5سالہ بچی کی شناخت آیت نور کے نام سے ہوئی جو 16روز قبل اپنے گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تو کبھی گھر لوٹ کر نہ جاسکی۔ لاپتہ ہونے کے 15روز بعد جب بچی کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تو علاقہ مکین سوگوار ہوگئے۔

پنجاب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کے اغوا میں ملوث 5مشتبہ افراد کی شناخت ہوئی جن میں سے 3 کو گرفتار کرنے کے بعد مزید 2 کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس گزشتہ 5روز سے مختلف مقامات سرچ آپریشن کر رہی ہے جبکہ ہری پور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے بچی کی ہلاکت پر یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا جبکہ بچی کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت عوامی تشویش اور غم و غصے کا مظہر ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ 5سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکنے والے درندہ نما ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Related Posts