400 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان، ٹریننگ کے دوران 20 ہزار اور بعد ازاں 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ

تازہ ترین

تازہ ترین

روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (PBTE) نے ایک معروف ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے اشتراک سے 400 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق منتخب امیدواروں کو تین ماہ کی لازمی تربیت دی جائے گی، جس کے دوران انہیں 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے امیدواروں کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی جائے گی۔

پی بی ٹی ای حکام کے مطابق میٹرک اور ایف اے پاس امیدوار براہِ راست انٹرویو میں شرکت کے اہل ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ یا ڈی اے ای کے نتائج کے منتظر امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

بھرتی کے لیے امیدوار کی عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق واک اِن انٹرویوز 22 اگست 2026 بروز ہفتہ صبح 10 بجے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، 21-اے کشمیر بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منتخب امیدواروں کی تربیت انٹرویو کے فوراً بعد شروع کر دی جائے گی، جبکہ وہ افراد جنہوں نے آن لائن پورٹل پر پہلے سے درخواست جمع نہیں کرائی، وہ بھی براہِ راست انٹرویو میں شرکت کر سکتے ہیں۔

Related Posts