پی آئی اے کی وی ایس ایس اسکیم سے 2 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا، ترجمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی آئی اے نے حکومتی منظوری کے بعد وی ایس ایس اسکیم متعارف کروائی جس سے تقریبا 2000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

رضاکارانہ اسکیم کے ادائیگیوں پر پی آئی اے کی وضاحت میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حکومتی منظوری کے بعد اسکیم متعارف کروائی جس سے تقریبا 2000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے 6۔9 ارب روپے وزارت ہوابازی کو جاری کردئے تھے۔اس اسکیم کے پیسوں کی ادائیگیوں کو اکاونٹنٹ جنرل کے آڈٹ سے منسلک کردیا تھا۔

اس عمل سے ممکنہ دیر پر پی آئی اے انتظامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس وزیر ہوابازی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے،جس کے تحت پی آئی اے نے پیسوں کی ترسیل کیلیے نیشنل بنک آف پاکستان کا کراچی میں خصوصی اکاؤنٹ قائم دیا۔

Related Posts