چولستان سے 2 بھارتی شہری پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چولستان سے 2 بھارتی شہری پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار
چولستان سے 2 بھارتی شہری پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بہاولپورڈویژن کے صحرائے چولستان سے 2 بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان پر جاسوسی کا شبہ ہے۔

بغیر کسی پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے والے دونوں افراد کے خلاف لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پرشانت وائندم ولد بابو راؤ وائندم اور وری لال ولد صوبی لال نامی بھارتی شہریوں کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ڈوب کر جاں بحق

عدالت سے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے بعد پولیس حکام ان سے مزید تفتیش کریں گے جس کے بعد بھارتی ریاست حیدر آباد اور مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے دونوں شہریوں کے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔عمر داؤدخٹک نامی جاسوس نے افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک کے پاسپورٹ بنا رکھے تھے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے 3 ستمبر کو اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے  بتایا کہ عمر داؤد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت جانے والا افغان ایجنٹ پختونوں کو پاک فوج، سیکیورٹی اہلکاروں اور ملک کے خلاف بھڑکاتا رہا اور اس کا پختون لبریشن آرمی کے نام سے ایک گروپ بھی ہے جسے اس نے علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لیے قائم کیا۔

مزید پڑھیں: افغان شہری بھارت کے لیے جاسوسی کرنے پر پاک افغان سرحد سے گرفتار

Related Posts