جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔مشال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔مشال ملک
جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔مشال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارتی سیاسی رہنما اور ریٹائرڈ فوجی افسر کے کشمیری خواتین کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ آر ایس ایس کا شدت پسندی کا نظریہ اور ہندوؤں کی فسطائی سوچ ساری دنیا کے آگے بے نقاب ہو گئی جبکہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہنیت آشکار کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ اینڈریو نے جنسی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

مشال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یہ جان لے کہ کشمیریوں کو اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت پر جان دینا آتا ہے۔ عالمی برادری بھارتی رہنماؤں کی گندی سوچ کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت اور اس کے حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ 106 دن سے جاری مسلسل کرفیو  اور لاک ڈاؤن سے مظلوم کشمیریوں کا جذبہ کمزور نہیں پڑا۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری فوجی محاصرے اور مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے مسلسل 106و یں روزبھی وادی کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں  انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بین الاقوامی برادری نے چپ سادھ لی ہے جبکہ کشمیر میں ذرائع آمدورفت، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور موبائل فون جیسی سہولیات کی فراہمی مسلسل معطل ہے۔

مظلوم کشمیریوں کو مسلسل پابندیوں کے باعث زندہ میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی نہیں، نہ ہی کاروباری مراکز یا تعلیمی اداروں کے کھلنے کی کوئی امید ہے۔ 

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کا 106واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

Related Posts