سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی: ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 36.62 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 42.66 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق مئی 2023 میں ملک میں 3.22 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 3.15 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 4.07 ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے عوامی مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی

دوسری جانب گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.97 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مئی میں 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں

Verified by ExactMetrics