اسکرپٹ گھرلایا نہ زاویار کو ساتھ لے کرگیا، بیٹے کا شوبز میں آنا اتفاق ہے،نعمان اعجاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nauman Ijaz talks about his son’s decision of joining showbiz industry

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجازکاکہنا ہے کہ میرے بیٹے کاشوبز میں آنا اتفاق ہے، میں کبھی اسکرپٹ گھرلایا نہ شوٹنگ پر لے کرگیا۔

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں حاجی مرجان خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجازنے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے، اس حوالے سے زاویار اعجازکا کہنا ہے کہ والد کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل تھا۔

مزید پڑھیں:نعمان اعجاز کے شو میں آمد کی دعوت، فیصل قریشی نے معذرت کر لی

زاویار اعجاز نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور ابتدا میں ہی انہیں اپنے والد اور نعمان اعجاز کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔

پراجیکٹ کے دوران اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنااور ان سے بہت کچھ سیکھنا اچھا بھی لگا، یہ پراجیکٹ ان کے لیے بہت مختلف تھا۔والد کا رویہ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ باقی ساتھی اداکاروں کے ساتھ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ والد کے نقشِ قدم پر چلوں لیکن جھوٹ نہیں بولوں گاکہ والد کے نقشِ قدم پر چلنا اتنا آسان نہیں ہے۔

Related Posts