اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس
اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ایک اور نوٹس

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک اور نوٹس بھجوا دیا۔

پولیس کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں،گزشتہ روز بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن آپ پیش نہ ہوئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ 12ستمبرتک ضمانت پر ہیں لہٰذا آج پیش ہوکر تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں۔

مزید پڑھیں:عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ہفتے کے شروع میں بھی سابق وزیر اعظم سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس کیس کی تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Posts