لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویو رچرڈز نے پاکستانی نوجوان فاسٹ باؤلرز جوڑی نسیم شاہ اور محمد حسنین کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز جلد ہی نسیم شاہ اور محمد حسنین کی بھی کوچنگ کریں گے جو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔
لیجنڈری کرکٹر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے ٹیم کوئٹہ فیملی کا حصہ بننے پر فخر ہے جس میں نسیم شاہ اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔
نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ محمد حسنین ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہے۔
Quality at its best 👌🏻
I’m so very proud to be a part of the @TeamQuetta family who keeps finding & nurturing such impeccable talents like @iNaseemShah & @MHasnainPak for Pakistan. Brilliant work lads. https://t.co/lvsAfEC20r
— Sir Vivian Richards (@ivivianrichards) February 9, 2020
یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر کا نسیم شاہ کرکٹ کے افق کا روشن ستارہ