تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے، رانا ثناء اللہ
تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پیر کے روز کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اراکین کی واپسی کی صورت میں ان کا قومی اسمبلی میں ”استقبال” کرے گی لیکن انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ پر کوئی بھی بحث اگست میں حکومت کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل آج میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں اشارہ دیا کہ وہ نگراں سیٹ اپ پر بات کرنے کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کو واپس قومی اسمبلی بھیجنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

عمران خان کے تبصروں کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یقیناً ہم ان کا اسمبلی میں استقبال کریں گے کیونکہ جب وہ جا رہے تھے تو ہم نے کہا تھا کہ یہ ایک غیر جمہوری فیصلہ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا، ”انہیں (پی ٹی آئی ایم این ایز) کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے واپس لینے ہوں گے اور اسمبلی میں آکر بیٹھنا پڑے گا۔”

واضح رہے کہ لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، نگران سیٹ اپ کے لئے قومی اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آسکتی ہے، عمران خان

اُن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان تیار کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر اپنی پارٹی میں شامل کریں گے۔

Related Posts