دختر رسول دنیا بھر کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں، علامہ تطہیر زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جامع مسجد علی جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہیں۔

سیرت فاطمہ پر عمل کرکے خواتین گھر کو جنت بنا، اور اپنی دنیاوی و اخروی زندگی کو سنوار سکتی ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم صرف محبت کا دعویٰ ہی نہیں بلکہ سیرت محمد و آل محمد کو بھی اختیار کریں۔ ان کی تمام دنیاوی اور اخروی امور میں پیروی کریں۔ یہی دونوں جہاں کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو انتہا پسندوں نے مذہبی میلے میں مسلم تاجروں کے بائیکاٹ کا بینر لگا دیا

حضرت علی رضی اللہ عنہ، سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا سے شادی کیلئے بارات لائے تو حضرت سلمان فارسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پر نعرہ تکبیر بلند کیا، تاکہ اللہ کی کبریائی کا شعار بلند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹیوں کی شادی پر نعرہ تکبیر بلند کریں تو خیر و برکت ہوگی۔

مولانا تطہیر زیدی نے کہا کہ کافر اور مشرک کی پہچان ہو جاتی ہے مگر منافق کی پہچان کرنا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں پوری سورہ منافقون نازل فرمائی ہے۔ منافق کی پہچان کیلئے قرآن مجید کسوٹی ہے کہ صرف پیروی کا دعویٰ کون کرتا ہے اور حقیقی طور پر عمل کون کرتا ہے۔

Related Posts