بھارت سے پانی کا ریلا آنے پر پاکستانی دریا اور نالے بپھر گئے، سینکڑوں ایکڑ فصل تباہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت سے پانی کا ریلا آنے پر پاکستانی دریا اور نالے بپھر گئے، سینکڑوں ایکڑ فصل تباہ
بھارت سے پانی کا ریلا آنے پر پاکستانی دریا اور نالے بپھر گئے، سینکڑوں ایکڑ فصل تباہ

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے ریلے سے جہاں دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے وہیں چھوڑے گئے پانی سے کئی دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پر کاشت چاول کی فصل بھی ڈوب گئی۔

بہاولپور اور جھنگ کے قریب دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ جھنگ میں 50 دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئیں۔

گاج ندی میں طغیانی کے بعد کاچھو کے زیر آب علاقوں کا ایک ہفتے بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا۔

دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کوٹ مٹھن کے مقام پر 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی خبروں پر انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے، جس میں پانی چھوڑے جانے سے متعلق بروقت آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی کے اطراف تعمیرات، انسانی جانوں اور مویشیوں کی حفاظت کے انتظامات کرنا ہوں گے، اس لیے دریائے راوی میں کتنا پانی پاکستان پہنچے گا اس حوالے سے بروقت بتایا جائے ۔

یاد رہے کہ بھارت ماضی میں بھی متعدد مرتبہ سیلابی ریلے کو اچانک پاکستان کی جانب سے چھوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے تھے، گاؤں و دیہات ڈوب گئے تھے، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں اور رابطہ سڑکیں بہہ گئی تھیں۔

Related Posts