نادرا کے ملازم کا خواتین کو بیہودہ ویڈیوبھیج کر ہراساں کرنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا کے ملازم کا خواتین کو بیہودہ ویڈیوبھیج کر ہراساں کرنے کا انکشاف
نادرا کے ملازم کا خواتین کو بیہودہ ویڈیوبھیج کر ہراساں کرنے کا انکشاف

کراچی: سائٹ ایئریا نادرا سینٹر کے ملازم کا خواتین کو بیہودہ ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ خواتین کی ازدواجی زندگیوں میں جھگڑے کروادیے۔

متاثرہ خواتین کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی اور گرفتار کیا گیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔نادرا کا ڈیٹا انٹری ملازم خواتین کے نمبر حاصل کر کے ان کے نمبر پر رابطہ کرتا اور ویڈیوز بھیجتا۔

متاثرہ شہری نے پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست دے دی۔متاثرہ شہری کی شکایات پر سایٹ ایئریا پولیس نے چھاپہ ما رکر نادرا میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو حراست میں لے لیا۔

ملزم معراج کئی روز سے خواتین اور لڑکیوں سے ڈیوٹی کے دوران انکے موبائل فونز نمبر یہ کہہ کر حاصل کرتا کہ آپ کا کارڈ ہے تو آپ کا واٹس ایپ نمبر درکار ہے جس ہر شناختی کارڈ کا میسیج آئے گا اور نمبر حاصل کر کے ان پر رابطے کرتا اور تنگ کررہا تھا۔

ملزم خواتین کو کئی نمبروں سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بھیجا کرتا تھا، متاثرہ خواتین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کی حرکت کے باعث ان کے گھروں میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔ پولیس تفتیش کے بعد حراست میں لیے گئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، 8سال کی بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

Related Posts