کراچی میں پارک انتظامیہ کی غفلت سے 5 سالہ بچہ زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Edhi Ambulance

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد شادمان ٹائون کے پارک میں 5 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی شناخت ریحان ولد عرفان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچے کے والد نے پارک انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے۔

شادمان ٹائون پارک کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پارک میں ٹہلنے کے لئے آئے تھے، بچہ کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا۔ بچے کو تلاش کرنے کے لئے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بچے کو تلاش کرتے ہوئے بچے کی لاش کو پانی سے بھرے ٹینک سے نکالا۔

پولیس کے آنے سے پہلے ہی پارک انتظامیہ بھاگ نکلی، علاقہ مکینوں کے مطابق ریحان کی فیملی چھٹیاں گزارنے سعودیہ سے آئی تھی اور چار روز بعد واپسی تھی۔پولیس کے مطابق پارک میں موجود ٹینک کا ڈھکن موجود نہیں تھا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچہ اپنے چاچا کے ہمراہ پارک گیا تھا۔ بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس پارک پہنچی، ڈھونڈنے پر ٹینک سے لاش ملی۔ بچے کی لاش کو ہسپتال سے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے تاہم پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچے کے والد نے قانونی کاروائی سے منع کردیا ہے۔

Related Posts