پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، ڈرامے صرف پاکستان میں ہی دیکھے نہیں جاتے بلکہ دیگر ممالک میں بھی انھیں بڑے شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
خاص طور پر جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے تیرے بن نے تو مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے، ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
اس ڈرامے کے علاوہ دیگر کئی پاکستانی ڈرامے بھی مقبول ہورہے ہیں، آئیے دیکھیں کہ رواں ہفتے یوٹیوب پر کونسے پاکستانی ڈرامے زیادہ دیکھے گئے:
1) تیرے بن
گزشتہ ہفتے یوٹیوب پر جس پاکستانی ڈرامے کو سب سے زیادہ دیکھا گیا وہ ڈرامہ سیریل تیرے بن ہے، 24 گھنٹوں میں ڈرامے کی ایک قسط کو 19 اور دوسری قسط کو 14 ملین ویوز ملے۔
ڈرامے کی کہانی میرب اور مرتسم کے گرد گھومتی ہے، جو شادی سے پہلے ایک دوسرے نفرت کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد اُن کی یہ نفرت محبت میں بدل جاتی ہے۔
2) جھوم
جیو انٹرٹینمنٹ کا ہی ڈرامہ جھوم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل جھوم کو18.5ملین ویوز ملے۔ ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کو ایک ایسی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جو اس سے عمر میں بڑی ہوتی ہے۔
3) احرامِ جنون
احرام جنون 18 ملین ویوز کے ساتھ تیسرا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ بن گیا۔ ڈرامے کی کہانی ایک امیر لڑکی شانزے اور غریب لڑکے شانی پر مرکوز ہے۔
4) مجھے پیار ہوا تھا
رواں ہفتے ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا کو7.9 ملین ویوز ملے۔ ڈرامے کی کہانی ماہیر، سعد اور اریب کے گرد گھومتی ہے۔
5) محبت گمشدہ میری
ڈرامہ سیریل محبت گمشدہ میری اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جس کو 24 گھنٹوں میں 7.6 ملین ویوزملے۔ اس ڈرامے کی کہانی دو پڑوسیوں کے گرد گھومتی ہےجو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔