وفاقی حکومت کا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے متنازع بیان دیئے جانے کے بعد عندیہ دیا ہے کہ عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، متنازعہ بیان دینے کا فیصلہ جس اجلاس میں ہوا تمام شرکا کے خلاف مقدمہ درج ہو گا ضرورت پیش آئی تو عمران خان کو بھی گرفتارکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیان دینے کی ڈیوٹی شہباز گل اور فواد چودھری کی لگی۔ دیکھنا ضروری ہے کیا اس بیان کے پیچھے پارٹی پالیسی تھی۔ ان سےبڑی غلطی ہوئی ہے اور اب اسے یہ کور نہیں کرسکیں گے۔

Related Posts