اسلام آباد: پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔
قائمقام صدر مملکت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، کابینہ کے ارکان ، اراکین اسمبلی، سول اور عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے کھلے میدان میں ہونیوالی نماز جنازہ میں بارش کے باوجود شرکت کی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کابینہ کے تمام ارکان نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پروزیراعظم اور صدر علوی سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید