دہلی فسادات: عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو نتائج تباہ کن ہوں گے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM-Imran-Khan-
PM-Imran-Khan-

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی حالیہ ہندو مسلم فسادات پر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو اس کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی مداخلت تک اس طرح کے واقعات کے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیےتباہ کن ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے غنڈوں نے دہلی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی بھارت میں 200 ملین مسلمانوں کو بنیاد پرست بناسکتی ہے، جس طرح سے ایک لاکھ کشمیریوں کی اموات اور قابض بھارتی فوج کے ظلم و جبر سے کشمیری نوجوان بنیاد پرست ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں کے حملے کے بعد ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑےتھے جس میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔

مظاہروں کے دوران ہونے والے مذہبی فسادات میں اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ فسادات پر عالمی برادری نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وہاں امن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Posts