ایمازون کا موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمازون کا موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ
ایمازون کا موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ

واشنگٹن: آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایمازون نے کہا کہ ہم آب و ہوا فنڈ کے تحت متعدد شعبوں میں کام کا آغاز کرنے والی اور دیگر کمپنیوں کی کاوشوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

ایمازون کے بانی و چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس کے مطابق یہ اقدام موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سرمایہ کاری سے ماحول میں کاربن کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بانی و چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس نے کہا کہ دنیا بھر کی کمپنیوں کی ماحولیاتی کاوشوں پر حمایت کریں گے۔ ہم آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے زمین پر موجود ماحول کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون نے سیاہ فام  کی موت کے وقت لی گئی تصویر والی شرٹ ہٹا دی

Related Posts