معروف مصری قاری کے رقص کی ویڈیو نے طوفان کھڑا کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصرمیں مشہورقاری کے رقص اورگانا گانے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا، سوشل میڈیا صارفین نے قاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کردیا۔

مشہور قاری ممدوح عامر نے واقعے سے متعلق عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویڈیو کواصلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آبائی شہر بوحیرہ گورنری میں اپنے گاؤں میں بھائی کی شادی میں موجود تھا۔

قاری ممدوح نے مزید بتایا کہ یہ والد کے انتقال کے بعد خاندان میں پہلی شادی تھی اور میں نے اس کی خوشی کی خاطرایسا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے دوستوں اور روشتہ داروں کو مدعو کیا تھا اور ان کے ہمراہ رقص کیا ساتھ گانا بھی گایا، میں نے کوئی غلطی نہیں کی اس طرح کے موقع پر تو سب کے ساتھ مل کر چلا جاتا ہے۔

معروف قاری ممدوح عامر کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک گانے پر رقص کرتے اور گنگناتے دیکھا گیا ۔

مذکورہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین میں بڑے پیمانے پرغم و غصہ پایا گیا۔ مصری حُفاظ کرام اور قراء کرام کی سنڈیکیٹ نے بھی اس ویڈیو کی شدید مذمت کی تھی۔

بیان میں کہا کہ قرآن کی تلاوت سے خود کو جوڑنے والے کے لیے مناسب تھا کہ وہ قرآن مجید کا احترام ہی کرلیتے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس ویڈیو کا جائرہ لیا جارہا ہے۔

Related Posts