بھارتی ریاست گجرات کے 157 اسکولز کے سارے بچے فیل، کانگریس کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی ریاست گجرات کے 157 اسکولز کے سارے بچے فیل ہو گئے، ایک بھی بچہ امتحان پاس نہ کرسکا، جس پر کانگریس کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ وہ ریاست ہے جسے نریندر مودی ماڈل بنا کر پیش کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ آئیے آپ کو گجرات ماڈل کی سچائی بتاتے ہیں۔ گجرات میں ایسے 157 اسکولز ہیں جہاں دسویں بورڈ امتحان دینے والے طلبہ میں سے ایک بھی طالبِ علم پاس نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کو وزیرِ داخلہ کیوں بنایا؟ زلمے خلیل زاد

ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی جیسوال نے کہا کہ گجرات کے 157 اسکولز کا رزلٹ صفر فیصد رہا ہے۔ یہ گجرات کی کڑوی سچائی ہے جو بھارت کے کسی بھی نیوز چینل پر دکھائی نہیں جائے گی۔

ترجمانِ کانگریس روشنی جیسوال نے کہا کہ بھارتی ریاست گجرات کو ماڈل کہا جاتا ہے۔ دیگر ریاستوں کو گجرات سے سیکھنے کا کہا جاتا ہے، تو کیا بھارت کے گودی میڈیا کے بقول گجرات سے یہ سیکھا جائے کہ 157 اسکولز میں ایک بھی بچہ پاس نہیں ہوا؟

 

Related Posts