قہوے کے صحت سے متعلق طبی فوائد جان کر آپ حیران رہ جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قہوے کے صحت سے متعلق طبی فوائد جان کر آپ حیران رہ جائینگے
قہوے کے صحت سے متعلق طبی فوائد جان کر آپ حیران رہ جائینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہمارے اردگرد موجود لوگوں کی اکثریت قہوے کو بہت شوق سے پینا پسند کرتی ہے اور بعض علاقوں میں تو اِسے مشروب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

لیکن قہوے کے کچھ ایسے طبی فوائد بھی ہیں جن کو جان کر آپ شاید حیران رہ جائینگے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ قہوے کے استعمال سے موت واقع ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

امریکا کے نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق وہ لوگ جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ قہوہ پیتے ہیں ان کی موت واقع ہونے کے امکانات (9 فیصد سے 13 فیصد تک) کم ہوجاتے ہیں تاہم اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا چائے پینے والے نے اپنی چائے میں دودھ یا چینی ملاتے ہیں یا نہیں یا وہ کتنی گرم چائےپیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق چائے کے فوائد ان لوگوں میں بھی دیکھے گئے جو کافی بھی پیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

اینلس آف اِنٹرنل میڈیسن جرنل میں شائع ہونےوالی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج چائے پینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ قہوہ ایک صحت مند غذا کا حصہ ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں قہوے کے فوائد پر متعدد مطالعات ہوچکے ہیں لیکن زیادہ تر مطالعات چین یا جاپان جیسے ممالک میں ہوئے ہیں جہاں سبز چائے پینا عام ہے۔ مذکورہ بالا تحقیق برطانیہ میں کی گئی ہے جہاں عام طور پر قہوہ پیا جاتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قہوے کی زیادہ کھپت امراضِ قلب، وقف الدم کا مرض(دل میں خون کی کمی کے باعث ہونے والا مرض) اور فالج کے سبب ہونے والی اموات کےخطرات میں کمی لاتی ہے۔

تاہم، ماکی اِنوئی-چوئی کی رہنمائی میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ واضح کیا گیا کہ قہوہ کا کینسر کے امکانات میں کمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تحقیق میں 40 سے 69 سال کے درمیان 4 لاکھ 98 ہزار 43 مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء کی تحقیق کے دوران تقریباً 11 برس تک نگرانی کی گئی۔

Related Posts