معروف اداکار یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کردیا
معروف اداکار یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:معروف اداکار، فلم ساز و پروڈیوسر یاسر نواز، ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے بیٹے میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔وبا کی تشخیص کے بعد جوڑے نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور جوڑا تقریباً 20 دن تک قرنطینہ میں رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔ندایاسر نے 15 جون کو ہی اپنے مداحوں کو اپنے ٹیسٹ منفی آنے کی خوشخبری بتادی تھی اور وہ اسی دن سے ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو بھی کرتی دکھائی دیں۔

تاہم ندا یاسر نے یاسر نواز کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا مگر اب یاسر نواز نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنا بلڈ پلازما عطیہ کردیا۔

معروف اداکار نے انسٹاگرام پر بلڈ پلازما عطیہ کرنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت اور دوسرا منفی آیا اور وہ انہوں نے قرنطینہ میں احتیاط کے ساتھ اچھے دن گزارے اور اب وہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنا بلڈ پلازما عطیہ کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CBp5pFwg6dk/

یاسر نواز نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ ان کا کوئی مداح اگر کورونا سے صحت یاب ہوچکا ہے تو وہ اپنا بلڈ پلازما عطیہ کرکے دوسرے بیمار مریضوں کو صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کرے۔

Related Posts