کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام کی شکایات موصول ہورہی ہیں، جبکہ کورنگی اور اطراف میں ٹریفک کا دباؤ برقرارہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جام صادق برج اور کورنگی کوزوے بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق اہم سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے؛ گودام چورنگی، سنگر چورنگی اور چمڑا چورنگی پر ٹریفک چل رہا ہے، ان سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ تین ہٹی، لیاقت آباد، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام کی صورتحال ہے، خستہ حال سڑکیں ٹریفک جام ہونے کی وجہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

ٹریفک حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹریفک ایس او اور اہلکار سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے موجود ہیں۔

Related Posts