کٹھ پتلی حکومت کو قومی اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے ، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Won't let puppet govt privatise national institutions: Bilawal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روز کہا ہے کہ پیپلز پارٹی  کٹھ پتلی حکومت کو قومی اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دے گی۔

بدھ کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کٹھ پتلی حکومت برسر اقتدار آتی ہے تو وہ ملک کے اثاثوں کی فروخت شروع کردیتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی حکومت کو ملک کے اثاثے بیچنے نہیں دےگی۔

مزید پڑھیں:نجکاری عمل تیز کرنے کا حکومتی فیصلہ، رواں سال 500 ارب کی نان ٹیکس آمدنی متوقع

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے اور موڈیز سمیت بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کررہے ہیں لیکن حکومت مزدوروں کے معاشی حقوق سے متعلق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عدلیہ آزاد ہے اور وہ کٹھ پتلی حکومت کو قومی اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے۔

Related Posts