آسکر ایوارڈز 2022ء، بیوی کا مذاق اُڑانے پر ول اسمتھ نے کرس راک کو مکا دے مارا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرس راک نے اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی سے انکار کردیا
کرس راک نے اگلے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں میزبانی سے انکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسکر ایوارڈز 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران امریکی اداکار ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اُڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا ماردیا۔

حال ہی میں 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی بعدازاں اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

مزید برآں اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا

ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘

خیال رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

Related Posts