پشپا 2 بھارتی باکس آفس پر ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہے اور پیشگی بکنگ کے رجحانات سے محسوس ہوتا ہے کہ فلم اپنی بڑی توقعات پر پورا اترے گی۔
پیر کو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن کے لیے پہلے ہی 30اعشاریہ 92 کروڑ روپے کی پیشگی بکنگ حاصل کر لی ہے اور ریلیز سے تین دن قبل یہ تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ اللو ارجن اور ان کی ٹیم تشہیر میں تیزی لا رہی ہے۔
پیشگی بکنگ کی تفصیلات:
فلم کے 7 لاکھ کے قریب ٹکٹ مختلف زبانوں اور فارمیٹس میں فروخت ہو چکے ہیں۔تیلگو ورژن میں شاندار کارکردگی دیکھی جا رہی ہے جبکہ ہندی ورژن بھی غیرمعمولی نمبرز دکھا رہا ہے۔
تیلگو ورژن کی پیشگی بکنگ 10اعشاریہ 57 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہندی ورژن 10اعشاریہ 14 کروڑ روپے پر ہے۔
ہندی میں 340892 ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور تیلگو میں 273519 جو دونوں زبانوں میں یکساں مقبولیت ظاہر کرتے ہیں۔تیلگو 2D فارمیٹ سبقت لے جا رہا ہے لیکن ہندی کے 3D اور IMAX فارمیٹس کی فروخت بھی اچھی ہے۔
دیگر زبانوں کی کارکردگی:
ملیالم ورژن اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے جبکہ تمل اور کنڑ ورژن سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔تمل میں حالیہ بکنگ کھلنے اور طوفان کے اثرات سے نکلنے کے بعد تمل میں اضافے کی امید ہے۔
مقابلہ اور توقعات:
فلم کلکی 2989 اے ڈی نے پیشگی بکنگ میں 61 کروڑ روپے کمائے اور پہلے دن 95اعشاریہ 3 کروڑ کا بزنس کیا۔امکان ہے کہ پشپا 2پہلے دن 100 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرے گی۔تلنگانہ میں خصوصی شوز اور ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے دن کے نمبرز کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔
کاسٹ اور ٹیم:
اللو ارجن مرکزی کردار میں واپس آئیں گے، ان کے ساتھ رشمیکا مندانا، فہد فاضل، راؤ رمیش اور دیگر اپنے کردار دوبارہ نبھائیں گے۔پس منظر موسیقی میں تاخیر کے باوجود دیوی سری پرساد کا البم مقبول رہا ہے تاہم پس منظر موسیقی اب سام سی ایس اور تھمن ایس کی جانب سے تیار کی جا رہی ہے۔
بجٹ اور توقعات:
فلم کا بجٹ 400 سے500 کروڑ روپے کے درمیان ہے ،اس سال صرف کلکی 2989 اے ڈی 1000 کروڑ کمانے والی فلم رہی ہے اور سب کی نظریں پشپا 2 پر ہیں کہ آیا یہ فلم 1000کلب میں شامل ہو سکتی ہے یا نہیں۔
ریلیز کی تاریخ:
فلم 5 دسمبر کو کئی زبانوں میں ریلیز ہو گی، جن میں تیلگو، ہندی، ملیالم، تمل، کنڑ اور بنگالی شامل ہیں۔