بنگلہ دیش ثابت کرے پاکستان محفوظ ملک نہیں، نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے، احسان مانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan mani PCB
بنگلہ دیش ثابت کرے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ،نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے ،احسان مانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اب ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا، بنگلہ دیش ثابت کر ے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے،سری لنکن ٹیم کی آمد پر ان کے شکرگزار ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے سری لنکا کا پاکستان آکر ٹیسٹ میچ کھیلنا ہماری بڑی کامیابی ہے، راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ہے، پاکستانی عوام نے ان میچز کو بھرپور انداز سے سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں ، امید ہے کہ وہ کوئی وجہ نہیں ڈھونڈیں گے کہ پاکستان کیوں نہیں جانا، اگر بنگلہ دیش نہیں آئے تو معاملہ آئی سی سی  میں بھی جاسکتا ہے لیکن فی الحال بات چیت جاری ہے،مزید تبصرہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ساری زندگی میں نے محنت سے کام کیا ہے، میری عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں اتنا فٹ ہوں کہ پہاڑ پر چڑھ سکتا ہوں، تنقید ہم پر ضرور کی جائے لیکن حقائق جاننا بھی لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

آئی سی سی کے ساتھ کافی عرصے سے منسلک رہا ہوں ، جو کہتے ہیں کہ وہ سیکیو رٹی خدشات پر یہاں نہیں آ نا چاہتے تو وضاحت دیں ، ہمارے لیے بڑا چیلنج پاکستان ٹیم کی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھوانا ہے، ہمیں ایسی وکٹیں تیار کرنا پڑیں گی جن پر کھیل کر غیر ملکی دورے پر مسئلہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے معاملات ایشین کرکٹ کونسل کے پاس ہیں فی الحال ایشیا ٹی20 کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بنگلہ دیش بورڈ سے ہونے والی بات کو ابھی منظرعام پر لا نہیں سکتے ، مجھے لوگوں کی ضرورت ہے جو پاکستان کرکٹ کے لیے کام کریں۔

ان کاکہناتھا کہ سابقہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ جڑ ی ہوئی ہے ، بنگلہ دیش یہاں آ کر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گا تو معاملہ آئی سی سی میں جاسکتا ہے۔

انہوں نے پی ایس ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے معاملات پر فرنچائز کی جتنی مدد کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔پوری کوشش تھی کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم پاکستان میں کھیلے مگر انگلش بورڈ نے پہلے مینز ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Related Posts