بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی اغواء، پولیس نے تلاش شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی اغواء، پولیس نے تلاش شروع کردی
بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی اغواء، پولیس نے تلاش شروع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پتوکی:تین افراد نے پرانی منڈی پتوکی میں بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق پرانی منڈی پتوکی کی رہایشی بیوہ خاتون نجمہ بی بی اپنی والدہ سے ملنے کے لیے ان کے گھر گئی ہوئی تھی اور اس کی 16سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم ثقلین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ پر سوار ہوکر آیا اور اغواء کر کے لے گیا۔

تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے بیوہ خاتون نجمہ بی بی کی تحریری درخواست پر ثقلین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 475روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 505افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

223معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (84فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 232ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور,24مسافر216اور57پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ95ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت93متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان54حادثات میں 57متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد29حادثات میں 31متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل505متاثرین میں 426مرد اور79خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 78افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور284افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ143زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں: ڈکیتوں کاشوہراور بچوں کے سامنے خاتون کا گینگ ریپ، سنسنی خیز انکشافات

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 382موٹر سائیکلز،71آٹو رکشے،71موٹر کاریں،17وین6مسافربسیں،17ٹرک اور56دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Related Posts