بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ریل کا پہیہ مسلسل دوسرے روز بھی رکا رہا، جس کے باعث مسافروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج بھی منسوخ رہی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود رکھا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن میں عارضی تعطل ریلوے ٹریک پر جاری مرمتی کام کے باعث ہے۔ ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد معمول کی سروس بحال کردی جائے گی۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ٹرینوں کی آمدورفت 7 ستمبر سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہونے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








