راولپنڈی کی مسجد میں درندگی کا مکروہ فعل! قاری کی بارہ سالہ بچی کے ساتھ گھناؤنی حرکت

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی کے علاقے تھانہ چکلالہ کی ایک جامع مسجد میں قاری کی جانب سے مبینہ طور پر بارہ سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کا روح فرسا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچی مذکورہ مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتی تھی، اور واقعہ کے روز جب وہ اپنا سبق سنانے کے لیے قاری صفدر کے قریب بیٹھی تو اس دوران ملزم نے اپنے پاؤں کے ذریعے بچی کے ساتھ نامناسب حرکت کی۔

واقعے کے بعد بچی انتہائی خوفزدہ حالت میں گھر پہنچی اور روتے ہوئے اپنی والدہ کو تمام مکروہ واقعے سے آگاہ کیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کرتے ہوئے ملزم قاری صفدر کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Posts