مہوش حیات نے اب تک بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات نے اب تک بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مہوش حیات نے اب تک بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مشہور و معروف ادکارہ مہوش حیات نے کہا کہ انہیں جتنی عزت پاکستان میں کام کرکے ملی اب ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ بالی ووڈ جاکر کام کروں۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں مہوش حیات نے بالی ووڈ جاکر کام کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ اداکارہ نے بھارت میں کام نہ کرنے کے حقائق سے پردہ ہٹادیا۔

میزبان نے ان سے پوچھا رواج تو یہ ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بھاگ بھاگ بالی ووڈ جاتی ہیں لیکن آپ نے آج تک ایک بھی فلم وہاں جاکر نہیں کی کیا آپ کو کبھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی یا پھر آپ کا ارادہ نہیں ہے۔

جواب میں مہوش حیات نے کہا مجھے بالی ووڈ سے بہت زیادہ آفرز ہوئیں۔ ایک وقت تھا جب ہمارے یہاں فلمیں نہیں بن رہی تھیں اور ایک آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے خود کو بڑے پردے پر دیکھنے کا میرا بھی تھا۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

لیکن کبھی مجھے کردار پسند نہیں آیا، کبھی کہانی پسند نہیں آئی اور صرف بالی ووڈ کے نام کی وجہ سے میں وہاں کام کرنے چلی جاؤں میں نے کبھی اس طرح نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ آگے بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Related Posts