2022 میں کون کونسی شخصیات دنیا چھوڑ گئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سال 2022 تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اس سال مختلف شعبوں میں قومی سطح پر معروف کئی شخصیات ہم سے جدا ہوئیں۔

دنیا سے جانے والی ان شخصیات میں مذہب، سیاست، صحافت، کاروبار، کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

رحمان ملک


رواں سال فروری میں ملک کے ممتاز و معروف سیاستدان رحمان ملک انتقال کرگئے۔ ان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے دیرینہ تعلق تھا۔ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بہت قریبی بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ، اہلیہ کا خراجِ عقیدت

عامر لیاقت حسین

جون 2022 میں سابق رکن قومی اسمبلی، سابق ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین دنیا سے کوچ کر گئے۔ میڈیا، سوشل میڈیا اور سیاست و مذہب میں ہمیشہ تنازعات کا سبب بننے والے عامر لیاقت حسین کی موت بھی ایک متنازع صورتحال میں واقع ہوئی، ان کی موت کے حوالے سے حقائق تا حال محتاج تحقیق ہیں۔

تنویر جمال

13جولائی 2022 کو پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے معروف و مقبول ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار تنویر جمال موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔

نیّرہ نور

21اگست 2022 کوبلبلِ پاکستان اور معروف گلوکارہ نیّرہ نور چل بسیں، ان کی موت کے ساتھ  گائیکی کی دنیا کا ایک سنہری اور سریلا عہد تمام ہوا۔

ارشد شریف

24اکتوبر2022 کو ممتاز اینکر اور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں پراسرار حالات میں قتل کردیا گیا، قبل ازیں مرحوم ارشد شریف ناسازگار حالات اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

اسماعیل تارا

25نومبر 2022 کو معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اسماعیل تارا نے 1964 میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کئی کامیاب اور مقبول فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بطور خاص اسی کی دہائی میں طنز و مزاح سے بھرپور مشہور ڈرامے ففٹی ففٹی میں ان کی لازوال اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

طارق ٹیڈی

19نومبر2022 کو جگر کے عارضہ میں مبتلا معروف کامیڈین اور تھیٹر کے اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے۔

ٹونی نوید راشد

معروف ٹی وی میزبان ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے

23نومبر 2022 کو ٹی وی میزبان ٹونی نوید راشد انتقال کرگئے ٹونی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

مفتی رفیع عثمانی

نومبر ہی میں ممتاز عالم دین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔ انہوں نے بڑی متحرک زندگی گزاری۔ وہ ایک سچے محب وطن دینی رہنما تھے۔ انہوں نے ہمیشہ قومی اتحاد، امن و یگانگی کا درس دیا۔

ایس ایم منیر

نومبر کے اختتام پر کراچی سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف صنعت کار اور تاجر رہنما ایس ایم منیر انتقال کر گئے۔

افضال احمد

2دسمبر2022 کو معروف اداکار افضال احمد لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انتظامیہ جنرل اسپتال کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔

ایڈمرل سعید محمد خان

Former Pakistan Navy chief Admiral Saeed Mohammad Khan passes away at 87

رواں ماہ 4دسمبر کو سابق نیول چیف ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کر گئے جو 1991 سے 1994 تک امیر البحر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

سابق صدرِ چین

فوٹو فائل

 چین کے سابق صدر جیانگ زیمن 30 نومبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ خون کے کینسر (لیوکیمیا) کے مرض میں مبتلا تھے، اور ان کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

وکرم گوکھلے

Vikram Gokhale's Death News Is Untrue; He Is on Life Support, Confirms Actor's Wife Vrushali

26 نومبر کو فلم، ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کردی۔

خاورکیانی

گلوکارہ کی والدہ کئی سال سے علیل تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی  اکتوبر کے دوران انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے بیٹی کی آواز میں مشہور ہونے والے گانے ’بوہے باریاں‘ کے بول لکھے تھے۔انتقال کی خبر 15اکتوبرکو سامنے آئی۔

اسد رؤف

Asad Rauf, Former ICC Elite Panel Umpire, Dies Aged 66

آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤوف ستمبر کے دوران حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔

حنید لاکھانی

Founder of Iqra University Hunaid Lakhani passes away | Academia

معروف سماجی و سیاسی رہنما حنید لاکھانی ڈینگی کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 8 ستمبر کو انتقال کر گئے۔ان کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے تھا۔

منظور حسین جونیئر

Pakistani Olympian Manzoor Hussain Jr. passes away in Lahore

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو 29 اگست کی صبح چھ بجے اچانک دل کی شدید تکلیف کے باعث لاہور کے شالیمار اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

جنرل رحیم الدین

Rahimuddin Khan - Wikipedia

23 اگست کو لاہور میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل رحیم الدین انتقال کر گئے تھے۔

ڈی سی کراچی جنوبی

جھلسنے والے ڈی سی ساؤتھ اور ساتھی افسر کی دبئی منتقلی کیلئے 30 ہزار ڈالر جاری

آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی ابوظہبی کے اسپتال میں 27 جولائی کو انتقال کرگئے۔

خواجہ مسعود

Senior actor-comedian Masood Khawaja passes away

بے شمار دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین اور اداکار خواجہ مسعود گردوں کے عارضے کے باعث 20 جون کو انتقال کرگئے۔

اقبال محمد علی خان

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان انتقال کر گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال محمد علی خان کراچی میں 19 اپریل کو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

بلقیس ایدھی

کراچی: معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال ہو گیا - AlJareeda

معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی 15 اپریل کو 74 برس کی عمر میں‌ دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

میڈلین البرائٹ

Madeleine K. Albright, PhD - Colorado Women's Hall of Fame

امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ کینسر سے طویل جنگ کے بعد 84 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئی۔

رفیق تارڑ

Former President Rafiq Tarar passes away in Lahore - Daily Times

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7 مارچ کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

مسعود اختر

پاکس

Masood Akhtar (actor) - Wikipedia

تان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 مارچ کو کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بشریٰ رحمان

Novelist Bushra Rehman dies in Lahore

سابق رکنِ قومی اسمبلی اور کالم نگار بشری رحمان 7 فروری کو کورونا کے باعث انتقال کرگئیں، ان کی عمر 78 برس تھی۔

رشید ناز

Senior Pakistani actor Rasheed Naz passes away at 73

شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز17 جنوری کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

این ہیچے

معروف امریکی اداکارہ این ہیچے لاس اینجلس میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہونے کے ایک ہفتے بعد انتقال کرگئی تھیں۔ این ہیچے نے 1990 کی دہائی سے متعدد فلموں میں اداکاری کی جن میں ’6 ڈیز، 7 نائٹس‘، ’ڈونی براسکو‘ اور ’آئی نو وٹ یو ڈیڈ لاسٹ سمر‘ شامل ہیں۔ اداکارہ کو سوپ اوپیرا ’این ادر ورلڈ‘ میں ان کردار کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جس کے لیے اُنہوں نے 1991 میں ڈے ٹائم ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

انجیلا لینس بری

’دی مرڈر شی روٹ‘ اور ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کی سٹار 11 اکتوبر کو ’اپنی نیند کے دوران‘ انتقال کر گئیں۔ لینسبری 16 اکتوبر 1925 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔

ٹیک آف

معروف امریکی میوزک ہپ ہاپ گروپ کے رکن کو 1 نومبر کو ٹیکساس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ٹیک آف، ریاستہائے متحدہ میں جارجیا کے مضافاتی اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی ریپ تینوں میگوس کا سب سے کم عمر رکن تھا۔ انہوں نے پہلی بار 2013 میں زبردست ہٹ ورساس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ گانے کو ڈریک نے ریمکس کیا، جس سے اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

باب سیجٹ

امریکی کامیڈین اور فل ہاؤس اسٹار باب سیجٹ 10 جنوری کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں ٹی وی سیریز ’فل ہاؤس‘ کے اسٹار کے طور پر شہرت پانے والے امریکی مزاح نگار باب سیجٹ فلوریڈا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 65 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرجانے والے باب سیجٹ ٹی وی سیریز ’فُل ہاؤس‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور تھے۔

اولیویا نیوٹن جون

اولیویا نیوٹن جان، جو ہٹ میوزیکل “گریس” میں “سینڈی” کے کردار کے لئے مشہور تھیں 10 اگست کو 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر کیساتھ نبرد آزما تھیں۔میوزیکل فلم گریس میں ان کے مدمقابل جان ٹراولٹا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 1978 میں باکس آفس پر سب سے بڑی کامیاب فلم تھی۔

سڈنی پوٹیئر

9 جنوری کو ہالی وڈ اداکار سڈنی پوٹیئر 94برس کی عمر میں انتقال کر گئےتھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بہاماس کے وزیر خارجہ فریڈ مچل کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھاکہ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار سڈنی پوٹیئر انتقال کر گئے وہ ایک ٹریل بلیزنگ اداکار اور ایک قابل احترام انسان دوست شخص تھے۔پوئٹیئر بہاماس میں ٹماٹر کے فارم میں پلے بڑھے اور 16 سال کی عمر میں نیویارک چلے گئے تھے اور 1950 اور 60 کی دہائیوں میں اسٹیج اور اسکرین کا اسٹار ب کےبعد ہالی ووڈ میں نسلی رکاوٹیں توڑ دیں۔

کرسٹی ایلی

6دسمبر کو امریکی اداکارہ کرسٹی ایلی71 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق کرسٹی ایلی کو کینسر کے مرض کا انکشاف ہوا تھا۔اداکارہ نے ایک مشہور ٹی وی سیریز کے لیے ایمی ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

میخائل گورباچوف

31 اگست کو سابق سوویت رہنما میخائل گورباچوف 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

رے لیوٹا

27 مئی کو امریکی اداکار رے لیوٹا 67 سال کی عمر میں سونے کے دوران انتقال کرگئےتھے۔ اداکار کی نمائندہ جینیفر ایلن نے اُن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ڈومینیکن ریپبلک میں اپنی نیند کے دوران انتقال کرگئے، اس لئے یہ شبہ بالکل غلط ہے کہ کسی نے اُن کی جان لینے کی کوشش کی ہے۔امریکی اداکار رے لیوٹا ڈینجرس واٹرس نامی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ اُن کی منگیتر، جیسی نیتولو، بھی اُن کے ساتھ تھی۔

ایوانا ٹرمپ

15 جولائی کو سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوانا کی شادی 1977 میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کی 1992 میں طلاق ہوگئی، جن سے ان کے تین بچے تھے۔

میڈیلین البرائٹ

23 مارچ کو امریکہ کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ میڈلین البرائٹ انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی عمر 84 سال تھی۔پیرائے گوئے، سابق چیکوسلواکیہ میں جنم لینے والی سابق سیکریٹری خارجہ میڈیلین البرائٹ 2017 میں اس وقت ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے منظر عام پر آئیں جب انہوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خود کو بطور مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان کیا۔اس وقت مسلمانوں کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائی جا رہی تھی تو میڈلین البرائٹ کھل کر مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آئی تھیں۔

روبی کالٹرین

16 اکتوبر کو ہیری پوٹر فلموں میں ہیگریڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار روبی کولٹرین 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ آئی ٹی وی کے جاسوسی ڈرامہ کریکر اور جیمز بانڈ کی فلموں گولڈنی اور دی ورلڈ از ناٹ اینف میں بھی نظر آئے تھے۔

جیمز کین 

مشہور امریکی فلم “دی گاڈ فادر” میں گینگسٹر سونی کورلیون کا مقبول کردار ادا کرنے والے ہولی وڈ اداکار جیمز کین 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ کین کو 1972 مشہورِ زمانہ فلم ’’دی گاڈ فادر‘‘ میں گرم مزاج گینگسٹرکورلیون کا بہترین کردار نبھانے کے لئے معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے 1974 میں “دی گاڈ فادر” کے سیکوئل میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا جس پر انہیں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا جبکہ “برائن سونگ””میزری”، “دی یارڈز” اور “ایلف” جیسی فلموں پر انہیں 4 گولڈن گلوبز اور ایک ایمی ایوارڈ کے لے بھی نامزد کیا گیا۔

شنزو آبے

8 جولائی کو جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو ایک سیاسی تقریب کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔

ولیم ہرٹ

15 مارچ کو آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ولیم ہرٹ71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ولیم ہرٹ کو مئی 2018 میں ٹرمینل پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان کے بیٹے کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکار کی موت کی وجہ یہ بیماری ہے یا کچھ اور۔ خیال رہے کہ ولیم ہرٹ دی بگ چِل اور اے ہسٹری آف وائلنس جیسی سُپر ہٹ فلموں کے لئے مشہور ہیں۔انہوں نے 1985میں کِس آف دی اسپائیڈر وومن میں ہم جنس پرست قیدی کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ امریکی اداکار کو چلڈرن آف آ لیزر گاڈ (1986) میں بہرے طلباء کے استاد کے طور پر اور براڈکاسٹ نیوز (1987) میں ایک دھیمے مزاج ٹیلی ویژن اینکر مین کے طور پر آسکر کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ایرون کارٹر

6 نومبر کو امریکی گلوکار آرون کارٹر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ایرون کارٹر لاس اینجلس کے قریب اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں ۔کارٹر نے7سال کی عمر میں پرفارم کرنا شروع کیا اور 1997 میں9سال کی عمر میں اپنا پہلا البم جاری کیا، جس کی دنیا بھر میں 10اکھ کاپیاں فروخت ہوئیں ان کی دوسری البم آرونز پارٹی کم گیٹ اٹ کی 3ملین کاپیاں امریکا میں فروخت ہوئیں۔پولیس نے گلوکار کی رہائش گاہ کو سیل کر کے تحقیقات  شروع کر دی ہیں۔

Related Posts